اب چاند پر بھی وقت ناپا جاسکے گا، چین نے سوفٹ ویئر تیار کرلیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا تیار ایسا سوفٹ ویئر کرلیا ہے جو چاند پر وقت ناپنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت مستقبل کے قمری مشنز کی نیویگیشن اور کمیونیکیشن کے طریقوں میں نمایاں تبدیلی لا سکتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر وقت کا تعین زمین کی طرح سادہ نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ چاند پر گھڑیاں زمین کے مقابلے میں تیز چلتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق چاند پر وقت روزانہ تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھواں حصے (56 مائیکرو سیکنڈ) زیادہ تیزی سے گزرتا ہے۔ یہ فرق البرٹ آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت کے مطابق ہے۔ بظاہر یہ فرق بہت معمولی لگتا ہے لیکن درست نیویگیشن، لینڈنگ اور خلائی مشنز میں یہی مائیکرو سیکنڈز انتہائی اہم ثابت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

چینی محققین کا کہنا ہے کہ اگر قمری مشنز میں زمین کے وقت کے بجائے ’چاند کے وقت‘ کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے تو خلائی جہازوں کی درستگی اور رابطے کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے جس سے مشنز کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آرٹیمس 2: ناسا نے 50 سال بعد دوبارہ چاند پر انسان بھیجنے کا اعلان کردیا

ماہرین کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر مستقبل میں چاند پر مستقل تحقیقی اسٹیشنز اور طویل المدتی انسانی موجودگی کی بنیاد رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار