واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا (Meta) نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا اور سخت سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے، جسے ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیچر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میٹا کو واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق مبینہ غلط دعوؤں پر قانونی مقدمے کا سامنا ہے۔

اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز کیا ہیں؟

واٹس ایپ کے مطابق یہ ایک لاک ڈاؤن طرز کا اختیاری سیکیورٹی فیچر ہے، جسے فعال کرنے کے بعد اکاؤنٹ خودکار طور پر زیادہ نجی اور محدود سیٹنگز پر منتقل ہو جاتا ہے، تاکہ سائبر حملوں کے امکانات کم کیے جا سکیں۔

نامعلوم افراد پر سخت پابندیاں

نئی سیٹنگ کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز خودکار طور پر خاموش (Silence) کر دی جائیں گی۔ اجنبی افراد کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور فائلز خود بخود بلاک ہو جائیں گی۔ لنک پری ویوز بند کر دیے جائیں گے۔ زیادہ تعداد میں نامعلوم پیغامات کو بلاک کرنے والی سیٹنگ خود آن ہو جائے گی۔

سیکیورٹی مزید مضبوط

اس فیچر کو آن کرنے پر ’ٹو اسٹیپ ویری فکیشن‘ خودکار طور پر فعال ہو جاتی ہے۔ اور سیکیورٹی نوٹیفکیشنز آن ہو جاتے ہیں، جو اس وقت الرٹ دیتے ہیں جب کسی رابطے کا سیکیورٹی کوڈ تبدیل ہو۔

پرائیویسی کنٹرول مزید سخت

واٹس ایپ کے مطابق نئی سیٹنگز کے بعد لاسٹ سین، آن لائن اسٹیٹس، پروفائل فوٹو اور About صرف کانٹیکٹس کو نظر آئیں گے۔

صرف آپ کے کانٹیکٹس یا منتخب افراد ہی آپ کو گروپس میں شامل کر سکیں گے۔ پروفائل پر موجود لنکس بھی غیر کانٹیکٹس کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔

کن صارفین کے لیے زیادہ مفید؟

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوامی شخصیات کے لیے مفید ہے، جو ہیکنگ یا نگرانی کے خطرات کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ایک اختیاری مگر انتہائی مؤثر سیکیورٹی فیچر ہے، جو غیر ضروری رابطوں کو محدود کر کے صارف کے اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنا دیتا ہے۔

فیچر کیسے آن کریں؟

صارفین یہ فیچر اس راستے سے فعال کر سکتے ہیں:
Settings > Privacy > Advanced > Strict Account Settings

میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ سیٹنگ صرف پرائمری موبائل ڈیوائس سے تبدیل کی جا سکتی ہے، واٹس ایپ ویب یا ونڈوز ایپ سے نہیں۔

مقدمے کے سائے میں لانچ

اس فیچر کا اجرا ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک مقدمے میں میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی نجی گفتگو کو محفوظ ہونے کے دعوؤں کے باوجود اسٹور، تجزیہ اور رسائی میں رکھتا ہے۔

تاہم واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلا بنیاد اور صرف شہ سرخیوں کے حصول کے لیے دائر کیا گیا مقدمہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا