اسلام آباد خودکش حملہ، محسن نقوی کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیبی سے واپسی کے فوراً بعد اسلام آباد کے علاقے ترلائی امام بارگاہ پہنچے اور آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ملوث دہشتگردوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

ان کے ہمراہ وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی تھے۔

وزیر داخلہ، وزیر مملکت، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس نے امام بارگاہ میں مغریبن کی نماز ادا کی۔ وہ تقریباً ایک گھنٹے تک امام بارگاہ میں رہے جہاں انہوں نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی بھی دعا کی۔

جائے وقوعہ کا معائنہ اور صورتحال کا جائزہ

محسن نقوی اور طلال چوہدری نے خودکش دھماکے کی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم نمازیوں اور مساجد پر حملے کرنے والے خارجی سفاک درندے ہیں۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: خودکش حملے کے ذمہ دار کی شناخت اور تربیت گاہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، قوم ان کے خلاف متحد ہے۔

محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو امام بارگاہ کی جلد از جلد مکمل بحالی کی ہدایت بھی کی۔

تحقیقات کی ہدایت

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ملوث دہشتگردوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز