ہندو برادری ہولی کا جشن سادگی اور اعتدال کے ساتھ منائے، صدر مملکت آصف زرداری کی اپیل

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی کے جشن کو سادگی اور اعتدال کے ساتھ منائیں۔

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ موجودہ مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر تقریبات کو محدود رکھنا ضروری ہے اور عوامی اجتماعات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ قومی یکجہتی، سلامتی اور سیکیورٹی حالات کو ہمیشہ مدنظر رکھا جائے۔

صدرِ مملکت نے کہاکہ پاکستان اپنی مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ ہندو برادری امن اور یکجہتی کے ساتھ ہولی منائے گی۔

انہوں نے موجودہ حالات میں اعتدال، بردباری اور ذمہ داری کے اظہار پر بھی زور دیا، اور واضح کیاکہ ملک کی سلامتی اور قومی ہم آہنگی ہر چیز پر مقدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp