وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئے اوپن سورس سسٹم رو ویو نے عام وائی فائی روٹر کو ایسے آلے میں تبدیل کردیا ہے جو بغیر کسی کیمرے کے انسانی جسم کی حرکت، وضع قطع اور اہم علامات معلوم کرسکتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی اصل میں کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نے تیار کی تھی اور اسے ’بغیر آلات کے محسوس کرنے‘ کے طور پر پیش کیا گیا۔ رو ویو وائی فائی سگنلز کے ذریعے انسانی حرکت کی تین جہتی شکلیں تیار کرتا ہے اور جسم سے منعکس ہونے والی لہروں کی بنیاد پر حرکات کا تجزیہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی 7 کی منظوری دے دی

اس کے لیے کمرے میں 4 سے 6 چھوٹے اور سستے وائی فائی چِپس لگائے جاتے ہیں جو ایک غیر مرئی ریڈیو لہر کا جال بناتے ہیں۔ پھر ایک تیز رفتار پروگرام ہر سیکنڈ میں 54 ہزار بار یہ تبدیلیاں نوٹ کرتا ہے، جس سے جسم کے 17 نقاط جیسے سر، کہنی اور گھٹنے کی پوزیشن حقیقی وقت میں معلوم کی جاسکتی ہے، گویا جسم کا ڈیجیٹل خاکہ تیار ہو۔

رازداری کے خدشات

یہ ٹیکنالوجی صارفین کی حفاظت اور پرائیویسی کے لیے خطرناک ہے۔ کیمروں کے برعکس، یہ نظام نظر نہیں آتا اور موجودہ قوانین اس پر قابو نہیں رکھتے۔ بغیر اجازت یہ کسی کی موجودگی اور حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے۔

مزید یہ کہ اندھیرا یا جسمانی رکاوٹیں بھی صارف کو محفوظ نہیں رکھتیں، کیونکہ یہ نگرانی جسمانی سطح پر ہوتی ہے، اور نیٹ ورک کے تحفظ کے طریقے اسے روک نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی انسان جیسی خصوصیات رکھنے والی اے آئی سروسز پر نگرانی سخت کرنے کی تجویز

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب مواصلاتی آلات اچانک نگرانی کے آلے بن جائیں، تو صارف کی پرائیویسی کے قوانین اور تحفظات میں بنیادی تبدیلی آجاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان