ایران شدید دباؤ اور مایوسی کا شکار، آج حملوں میں مزید شدت آئےگی، امریکی وزیر دفاع

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شدید دباؤ اور مایوسی کا شکار ہے اور وہ میزائل حملوں کے لیے اسکولوں اور اسپتالوں جیسے مقامات کا استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران سے بات چیت کرسکتا ہوں لیکن یہ مذاکرات کی شرائط پر منحصر ہوگا، صدر ٹرمپ

میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی جنرل ڈین کین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران اس وقت عالمی سطح پر تنہا کھڑا ہے اور میدان میں بری طرح پسپا ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکی کارروائیوں کا بنیادی مقصد ایران کے میزائل پروگرام اور دفاعی صنعتی مراکز کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کی صلاحیت کو ختم کرنا بھی امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے اور آج حملوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

ان کے بقول گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے نسبتاً کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے خبردار کیاکہ ایران نے اپنے پڑوسیوں پر حملے کر کے بڑی غلطی کی ہے۔ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ شدید کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکی افواج ان ایرانی جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کے مطابق ابتدائی 10 دنوں کے دوران ایرانی بحریہ کے 50 سے زیادہ جہازوں کو تباہ یا ڈبو دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ جنگ: ایران پر حملے جاری، آبنائے ہرمز جنگ بھڑکانے والوں کے لیے شکست کی گزرگاہ ثابت ہوگی، تہران

انہوں نے مزید کہاکہ ایران مزاحمت کررہا ہے، تاہم اس کی شدت توقع سے کم ہے۔ آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کی ذمہ داری ملنے کی صورت میں ممکنہ اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز