اے ایف سی ایشین کپ، پاکستان اور میانمار کے درمیان میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے ایف سی ایشین فٹبال کپ کے لیے پاکستان اور میانمار کے درمیان کوالیفائی میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی

حکومت کی جانب سے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی کی پالیسی کے تحت، جس کے نتیجے میں کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں 31 مارچ کو میانمار کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

تمام ٹکٹ ہولڈرز کو بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اصل ادائیگی کے طریقے کے ذریعے خودبخود رقم واپس کر ؤدی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اس میچ میں شرکت کے لیے شائقین کی وسیع دلچسپی کو سراہتی ہے اور ہم مستقبل میں انہیں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp