لاپتا ماں کے باوجود معروف اینکر کی 2 ماہ بعد ٹی وی پر واپسی

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹی وی صحافی سوانا گتھری(Savannah Guthrie) 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اپنے شو ٹوڈے شو (Today show) میں بطور شریک میزبان واپس آ گئیں، جبکہ ان کی 84 سالہ والدہ کا اغوا تاحال معمہ بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکام سے حقوق انسانی تنظیم کا روہنگیا ماں کی رہائی کا مطالبہ

سوموار کی صبح مین ہیٹن میں واقع اسٹوڈیو میں گتھری نے صبح 7 بجے پروگرام کا آغاز کیا اور امریکا کی ایران سے جنگ اور آرٹیمس ٹو مشن سمیت اہم خبروں پر گفتگو کی، جس کے بعد مختصراً اپنی غیرحاضری کا ذکر کیا۔

انہوں نے ناظرین سے کہا کہ وہ دوبارہ شو میں آ کر خوش ہیں، جبکہ ان کے شریک میزبان نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس دیکھ کر خوشی ہوئی۔

گتھری آخری بار جنوری میں شو میں نظر آئی تھیں، جس کے کچھ ہی عرصے بعد ان کی والدہ نینسی گتھری کو ایریزونا کے شہر ٹکسن کے قریب ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ واقعے سے قبل ایک مسلح شخص کو ڈور بیل کیمرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں گتھری اور ان کے بہن بھائیوں نے اپنی والدہ کی بازیابی کے لیے جذباتی اپیلیں جاری کیں اور ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا، تاہم اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ

فروری میں جاری ایک ویڈیو بیان میں گتھری نے کہا تھا کہ ان کا خاندان اب بھی امید کی ایک کرن تھامے ہوئے ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ممکن ہے ان کی والدہ اب زندہ نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز