ہنگول نیشنل پارک میں نایاب ‘پرشین تیندوا’ دیکھا گیا، جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بڑی پیشرفت

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع ہنگول نیشنل پارک میں نایاب پرشین تیندوا دیکھا گیا ہے، جو کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک انتہائی اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، مادہ چیتا بے چینی کا شکار

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکریٹری عمران گچھکی کے مطابق یہ نایاب جانور 6 اپریل کو ہنگول نیشنل پارک کے علاقے ‘سپٹ’ کے قریب تھرمل امیجنگ (حرارتی عکس بندی) کی مدد سے دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فارسی چیتے کا شمار اس خطے کے ان شکاری جانوروں میں ہوتا ہے جو بہت مشکل سے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چترال میں نایاب برفانی چیتے کی پراسرار ہلاکت، انکوائری کمیٹی تشکیل

عمران گچھکی نے اس مشاہدے کو علاقے میں جنگلی حیات کی موجودگی کا ٹھوس ثبوت قرار دیتے ہوئے اس نایاب نسل کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے چیتے کی حفاظت اور اس کی نسل کی بقا کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ اس کے مسکن کو محفوظ بنایا جاسکے اور اس کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا