عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا ڈنکا بج گیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی مہارت کا لوہا منوا لیا ہے۔ حالیہ ’گلوبل سوشل میڈیا انٹیلی جنس رپورٹ‘ (5 تا 11 اپریل 2026) کے مطابق، اسحاق ڈار دنیا کے مثبت ترین تاثر رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پنجاب میں مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں، گیلپ پاکستان

رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے چین کے صدر شی جن پنگ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، فرانسیسی صدر ایمانول میکوان اور جرمن چانسلر فریڈرک میرز جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 10 اور 11 اپریل کے 24 گھنٹوں کے دوران ان کے بارے میں مثبت تاثر 30.5 فیصد رہا، جبکہ منفی تاثر صرف 8.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو کہ دنیا کے کسی بھی لیڈر کے مقابلے میں بہترین تناسب ہے۔

1-Page Briefing – Social Media Analysis.pdf by nisar.khan74

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے مشترکہ ’5 نکاتی امن اقدام‘ کو ترکیہ، ازبکستان، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے توثیق فراہم کی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امن کانفرنس کے لیے اسلام آباد پہنچنا اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن پاکستان کو اس بحران میں ایک ناگزیر ثالث تسلیم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کی ثالثی پر پاکستان کو خراج تحسین

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سمیت اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈار کی’شٹل ڈپلومیسی‘ کو سراہا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ تہران نے اسلام آباد میں مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، جبکہ سعودی عرب نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو کلیدی قرار دیا ہے۔

DPFM Executive Briefing – Without Logo by nisar.khan74

 

رپورٹ کے مطابق، اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق مواد کو سوشل میڈیا پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ ان کے بارے میں ہونے والی گفتگو کا 92 فیصد حصہ مثبت یا غیر جانبدارانہ رہا، جو کہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، خادم حرمین شریفین کا پیغام پہنچایا

تجزیہ کاروں کے مطابق، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان نے خود کو مغربی ایشیا کے ایک اہم ترین سفارتی کھلاڑی کے طور پر دوبارہ منوایا ہے۔ ان کی حکمت عملی نے نہ صرف خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچانے میں مدد دی بلکہ پاکستان کے عالمی وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار