نیب بلوچستان کی تاریخی ریکوری، 10 لاکھ ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (بلوچستان) نے سرکاری اراضی کی بڑے پیمانے پر بازیابی کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیب بلوچستان نے سال 2025 اور 2026 کے ابتدائی عرصے میں مجموعی طور پر 1.41 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کی 1.07 ملین ایکڑ ریاستی اراضی واگزار کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن، پی ٹی آئی کے اراکین نیب کے ریڈار پر آگئے

تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے دوران نیب بلوچستان نے مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں 1.02 ملین ایکڑ سرکاری اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1.374 ٹریلین روپے بنتی ہے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 2026 کے پہلے عشرے میں مزید 51 ہزار 576 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 36.54 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

نیب بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مضبوط ادارہ جاتی ہم آہنگی اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: نیب کی تاریخی ریکوری، اسپیکر قومی اسمبلی کا ادارے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

ترجمان کے مطابق سرکاری اراضی کی بازیابی نہ صرف قومی خزانے کے لیے بڑے معاشی فائدے کا باعث بنتی ہے بلکہ احتسابی نظام پر عوامی اعتماد کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب بلوچستان بدعنوانی، ناجائز قبضوں اور قومی وسائل کے ضیاع کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گا اور عوامی مفاد میں ریاستی اثاثوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری