،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ انہوں نے سینئیر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیا ہے
پارٹی کے ساتھ پوری زندگی گزاری ہے اسی کے ساتھ رہوں گا، ان کا مزید کہنا تھا ہم میاں صاحب کے ساتھ ہیں ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے بھی ہوتا ہے، ہر جماعت میں طریقہ ہوتا ہے جب نئے لوگ آتے ہیں تو پرانے نئے رول میں آ جاتے ہیں، الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا ۔