میچ کے دوران بولتے ہوئے منہ ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ ہوگا، فٹبال کے لیے نئی قانون سازی کی وجہ کیا بنی؟

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کے قوانین بنانے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) نے نئی قانون سازی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ورلڈ کپ سمیت بڑے ٹورنامنٹس میں ایسے کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دیا جا سکتا ہے جو دوران گفتگو اپنا منہ ڈھانپیں۔

یہ فیصلہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جہاں فیفا کی جانب سے پیش کردہ دو قانون میں ترامیم منظور ہوئیں۔ ان تبدیلیوں کو مقابلوں کے لیے اختیار کے طور پر لاگو کیا جا سکے گا اور فیفا نے تصدیق کی ہے کہ یہ آئندہ ورلڈ کپ میں نافذ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئیے: ایران رواں سال امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے راضی ہوگیا

نئے قانون کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی دوران جھگڑا یا گفتگو اپنا منہ اس انداز میں ڈھانپے کہ اس سے مشکوک یا غلط الفاظ کے استعمال کا تاثر پیدا ہو تو ریفری اپنی صوابدید پر اسے ریڈ کارڈ دکھا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد میدان میں شفافیت اور بدزبانی کے خدشات کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور اہم تبدیلی کے تحت اگر کوئی کھلاڑی میچ کے دوران احتجاجاً میدان چھوڑ دے تو اسے بھی ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ فیصلہ افریقی کپ آف نیشنز کے فائنل میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کیا گیا جہاں مراکش اور سینیگال کے درمیان تنازع کے دوران کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا کا ورلڈ کپ 2026 کے انعامی رقم میں مزید اضافے پر غور

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ اگر کھلاڑی منہ چھپا کر بات کرے تو اس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ غیر مناسب زبان استعمال کر رہا ہے، اس لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

نئے قوانین کے تحت ٹیم آفیشلز بھی ذمہ دار ہوں گے اگر وہ کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے پر اکسانے میں ملوث پائے جائیں۔ ایسی صورت میں میچ منسوخ کر کے متعلقہ ٹیم کو شکست بھی دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ