بالی ووڈ اداکارہ کا گلیمر کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہب کی طرف حیران کن سفر

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ انا جیسنگھانی نے شوبز کی چمک دمک کو خیرباد کہہ کر روحانیت کا راستہ اختیار کر لیا اور اب ورنداون میں سادہ اور عبادت گزار زندگی گزار رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انا جیسنگھانی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 میں بطور فری لانس کوریوگرافر کیا۔ انہوں نے سلمان خان اور کوریوگرافر تھامس پالسن کے ساتھ بھی کام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بالاجی ٹیلی فلمز سے اداکاری کی تربیت حاصل کی اور ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے سب کھو دیا تھا‘، بالی ووڈ اداکار عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

انا جیسنگھانی نے ساودھان انڈیا، فیئر فائلز اور دیگر پروگرامز میں کردار ادا کیے تاہم ان کے کیریئر کا اہم موڑ ایکتا کپور کے ڈرامے ’دیکھا ایک خواب‘ میں کردار تھا جس میں انہوں نے مرکزی کردار کی قریبی دوست کا رول نبھایا۔ اس ڈرامے میں سینئر اداکارہ ارونا ایرانی بھی شامل تھیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ممبئی میں جدوجہد کے دوران ان کا رجحان روحانیت کی طرف بڑھا خصوصاً اسکون مندر سے وابستگی نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے کچھ عرصہ پونے میں بھی اس تنظیم کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں کردار کیسے ملتے ہیں؟ نوازالدین صدیقی کا چونکا دینے والا انکشاف

بعد ازاں وہ مستقل طور پر ورنداون منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے روحانی زندگی اختیار کر لی۔ انا جیسنگھانی کے مطابق وہ ایک روحانی رہنما کی تلاش میں تھیں اور بالآخر پریم آنند مہاراج کی شاگرد بن گئیں۔

انہوں نے اپنی سابقہ اور موجودہ زندگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا بظاہر پرکشش اور پرتعیش ہوتی ہے،جہاں نمود و نمائش نمایاں ہوتی ہے جبکہ روحانیت کی زندگی سکون، سادگی اور عبادت پر مبنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp