امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب؟ ٹرمپ کا مذاکرات میں پیشرفت کا اشارہ

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بہت اچھے رہے ہیں اور جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب ایران کا مؤقف تھا کہ معاہدہ قریب ہونے کی اطلاعات درست نہیں اور تہران نے ابھی تک پاکستانی ثالثوں کو اپنے باضابطہ جواب سے آگاہ نہیں کیا

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بے چینی سے معاہدے کا خواہاں ہے اور معاہدہ طے پانے کی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، امریکا مذاکرات بذریعہ پاکستان بدستورجاری، کیا صدر ٹرمپ دورہ چین کے موقع پر پاکستان آئیں گے؟

’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔‘

بعد ازاں امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اگلے ہفتے چین کے دورے سے قبل کسی معاہدے پر اتفاق ہو سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا دوبارہ ایران پر شدید بمباری شروع کر دے گا۔

’میرے خیال میں اس تنازع کے خاتمے کے امکانات بہت روشن ہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہمیں دوبارہ بھرپور بمباری کرنا پڑے گی۔‘

امریکی میڈیا کے مطابق اسی روز اپنے حامیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب بہت جلد ختم ہو جائے گا۔

14 نکاتی مفاہمتی یادداشت

ٹرمپ اس سے قبل بھی بارہا ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کا ذکر کر چکے ہیں جو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کا خاتمہ کر سکے، تاہم اب تک کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول سمیت کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

جنگ شروع ہونے سے قبل دنیا کی تقریباً 5ویں حصے کی تیل اور گیس سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا اور ایران ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت پر متفق ہونے کے قریب ہیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی مذاکرات کار معاہدے کے لیے سنجیدہ، ڈیل نہ ہوئی تو آئندہ فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے، مارکو روبیو

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک 14 نکاتی دستاویز پر بھی پیش رفت کر رہے ہیں، اس مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کم از کم 12 برس تک یورینیم افزودگی روکنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے گا اور منجمد ایرانی اثاثوں میں سے اربوں ڈالر جاری کیے جائیں گے، جبکہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز میں عائد رکاوٹیں ختم کرکے دستخط کے 30 روز کے اندر اہم بحری گزرگاہ کھول دیں گے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ مفاہمتی یادداشت گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 14 نکاتی منصوبے سے کس حد تک مختلف ہے۔

ایران کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران نے ابھی تک امریکی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب نہیں دیا اور متبادل مسودوں کا جائزہ جاری ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ امور و قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضاعی نے امریکی متن کو حقیقت سے زیادہ امریکی خواہشات کی فہرست قرار دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکا اس جنگ سے وہ کچھ حاصل نہیں کر سکے گا جو وہ براہ راست مذاکرات سے حاصل نہ کر سکا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی تجویز میں بعض ناقابل قبول نکات شامل ہیں، تاہم ان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں