پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، طلبا اور نوجوانوں کے لیے میچز مفت

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، جس کی تقریب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ طور پر انجام دی اور اس موقع پر تصاویر بھی بنوائی گئیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: ناہید رانا فائنل سے قبل پشاور زلمی میں شامل، جاوید آفریدی کا اظہار تشکر

سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے میرپور میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کے دوران طلبا کو مفت داخلے کی سہولت دے دی ہے۔ طلبا اپنے ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ میچز بغیر ٹکٹ دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش متاثر ہو سکتا ہے؟

اسی طرح کرکٹ اکیڈمیز میں زیر تربیت 15 سال تک کے بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی مفت اجازت دی گئی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیل کے فروغ کو بڑھانا بتایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp