چوہدری رشید کے مسلم لیگ ن سے معاملات طے، فیصل راٹھور نے وزارت سے برطرف کردیا

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں اس وقت بڑی ہلچل پیدا ہوگئی جب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی کابینہ کے اہم رکن، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، چوہدری محمد رشید کو عہدے سے برطرف کردیا۔ یہ سخت فیصلہ چوہدری رشید کی مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

چوہدری محمد رشید نے آج سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے ہمراہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تھی، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں چوہدری رشید اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں اور وہ جلد ہی باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔

چوہدری رشید کی ان سیاسی سرگرمیوں کو وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے انہیں وزارت سے فارغ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ کا ٹکٹ ہاٹ فیورٹ، نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

سیاسی مبصرین اس اقدام کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئے سیاسی تناؤ اور مستقبل کی صف بندیوں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز