فیفا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار 3 میزبان ممالک میکسیکو، کینیڈا اور امریکا میں علیحدہ علیحدہ افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 11 جون کو میکسیکو سٹی سے ہوگا جہاں مشہور میکسیکن بینڈ منّا، الیخاندرو فرنانڈیز اور بیلنڈا سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔ یہ تقریب میکسیکو کی ثقافت، مقامی روایات اور جدید لوک فنون کی عکاسی کرے گی۔
مزید پڑھیں: 16 سال بعد واپسی، شکیرا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے گانا جاری کردیا
12 جون کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کینیڈین گلوکار ایلنِس موریسیٹ، مائیکل بوبلے اور دیگر فنکار افتتاحی میچ سے قبل پرفارم کریں گے۔ اس موقع پر کینیڈا کی ثقافتی تنوع کو خصوصی انداز میں پیش کیا جائے گا۔
اسی روز امریکا کے شہر لاس اینجلس میں امریکی ٹیم کے میچ سے قبل گلوکارہ کیٹی پیری مرکزی افتتاحی تقریب کی قیادت کریں گی، جبکہ دیگر بین الاقوامی فنکار بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ایران فیفا مذاکرات: عالمی باڈی نے ایران کو 20 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی
فیفا کے مطابق یہ تقریبات ورلڈ کپ کی وسعت، ثقافتی تنوع اور عالمی اہمیت کو نمایاں کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ورلڈ کپ ایک سے زیادہ ممالک میں مشترکہ طور پر منعقد ہو رہا ہے۔














