نیپرا نے ریگولیٹری فیسوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ریگولیٹری خدمات کی فیسوں کی ادائیگی کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

اس پیشرفت کے بعد اب نیپرا کو فیسوں کی ادائیگی صرف بینکاری دستاویزات تک محدود نہیں رہے گی۔

اس حوالے سے نیپرا نے 3 قانونی ریگولیٹری احکامات یعنی ایس آر او 861, 861 اور 863 جاری کیے ہیں، جن کا مقصد فیس ادائیگی کے عمل کو مزید آسان اور جدید بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 کلوواٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس فیس ختم، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

ابتدائی 2 ایس آراوز  کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع میں ادائیگی کے متعدد جدید طریقے شامل ہوں گے، جن میں آن لائن پورٹلز اور پلیٹ فارمز، انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر سروسز، آن لائن بل یا انوائس ادائیگی نظام، اوور دی کاؤنٹر ڈیجیٹل سہولیات اور کارڈ بیسڈ ادائیگیاں شامل ہیں۔

یہ تمام ادائیگیاں پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز، کیو آر کوڈز، موبائل ڈیوائسز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے ذریعے کی جا سکیں گی۔

نئے ضوابط کے مطابق متعلقہ شیڈول میں بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر کی شرط کو تبدیل کرتے ہوئے اب ادائیگی کا ثبوت پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی گرڈ سے منسلک نہ ہونے والے سولر صارفین کے لیے لائسنس لازمی نہیں، نیپرا کی وضاحت

جو بینک ڈرافٹ، پے آرڈر یا کسی بھی ڈیجیٹل ذریعے سے ادائیگی کی صورت میں قابل قبول ہوگا۔

ایس آر او 863 کے تحت متعلقہ ضوابط میں کی گئی ترمیم کے مطابق اب اپیل فائلنگ فیس کی ادائیگی کے ثبوت کے طور پر ڈیجیٹل یا روایتی دونوں طریقوں سے ادائیگی قابل قبول ہوگی۔

اسی طرح دیگر فارم اور قواعد میں موجود ’بینک ڈرافٹ کی صورت میں ادائیگی‘ کے الفاظ کو تبدیل کر کے ’پے آرڈر، بینک ڈرافٹ یا ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی‘ شامل کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق یہ اقدام ادائیگی کے عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں آسانی کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں