ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں فی لیٹر 5،5 روپوں کی کمی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ایک سال میں کتنے ارب ڈالر خرچ کیے گئے؟

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت اب 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر  ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول فی لیٹر 14 روپے 92 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے  کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس طرح پیٹرول کی قیمت 414 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے کردی گئی تھی جس میں اب 5،5 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مالی سال 26-2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ماہانہ اربوں روپے وصول کیے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (GST)  یکم جولائی 2024 سے بدستور ختم ہے۔

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1205 ارب 18 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

مزید پڑھیے: سینیٹ کمیٹی کا پیٹرول بحران، گیس لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی قیمتوں میں اضافے پر سخت نوٹس

دستاویزات کے مطابق جولائی 2025 میں 145 ارب 6 کروڑ روپے، اگست میں 115 ارب 9 کروڑ روپے، ستمبر میں 111 ارب 45 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 142 ارب 57 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے پیٹرول، ڈیزل اور خام تیل کی درآمد پر کھربوں روپے خرچ کیے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ استعمال کیا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 53 لاکھ 53 ہزار 23 میٹرک ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا جس کی مالیت 3 ارب 989 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ رقم قریباً ایک ہزار 116 ارب پاکستانی روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول فی لیٹر 14 روپے 92 پیسے، ڈیزل فی لیٹر 15 روپے مہنگا

مزید برآ اسی عرصے میں 19 لاکھ 96 ہزار 377 میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا جس پر ایک ارب 352 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے جو پاکستانی کرنسی میں قریباً 378 ارب 56 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز