ساس کی ڈانٹ پر شوہر کی خاموشی، خاتون طلاق پر غور کرنے لگی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں مقیم 31 سالہ ویتنامی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متعدد بار اپنے سنگاپوری شوہر سے طلاق لینے کے بارے میں سوچ چکی ہیں تاہم اپنے تین سالہ بچے سے ممکنہ جدائی کے خوف نے انہیں اس فیصلے سے روک رکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون گزشتہ چار برس سے اپنے شوہر کے ہمراہ سنگاپور میں مقیم ہیں تاہم ازدواجی تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ان کی زندگی کو شدید ذہنی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے طلاق دینے والے مردوں سے متعلق بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے گھر منتقل ہو گئیں۔ اس وقت ان کے پاس مستقل ملازمت نہیں تھی جبکہ رہائشی دستاویزات بھی زیرِ تکمیل تھیں جس کے باعث وہ مکمل طور پر مالی طور پر اپنے شوہر پر انحصار کرتی تھیں۔

خاتون کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد گھریلو حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ سنگاپور میں ملازمین کے زیادہ اخراجات کے باعث انہوں نے اپنی والدہ کو ویتنام سے بلا لیا تاکہ وہ بچے کی دیکھ بھال میں مدد کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد رجب بٹ کا بڑا اعلان، دوسری شادی پر خاموشی توڑدی

تاہم اس دوران دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔ خاتون کے مطابق ان کی والدہ روزانہ تازہ اشیاء خریدنے کی عادی تھیں اور اکثر ویک اینڈ پر اپنے داماد سے دور واقع بازار جانے کے لیے مدد طلب کرتی تھیں جس پر ساس نے ناراضی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں گھر میں ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران ساس نے کہا تمہاری ماں تمہاری ذمہ داری ہے، میرے بیٹے کو اس کے لیے پریشان نہ کرو۔ خاتون کے مطابق اس تنازع کے دوران ان کے شوہر نے نہ تو والدہ کی حمایت کی اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی مؤقف اختیار کیا بلکہ وہ زیادہ تر خاموش رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھول، مٹھائی اور رقص، بیٹی کو طلاق ہونے پر والد نے جشن کیوں منایا؟

ان کے مطابق شوہر کی اس خاموشی نے انہیں جذباتی طور پر تنہا کر دیا جس کے بعد میاں بیوی کے تعلقات میں مزید دوری پیدا ہو گئی۔ اگرچہ دونوں اب بھی ایک ساتھ رہتے ہیں اور گھریلو اخراجات و بچے کی پرورش مشترکہ طور پر انجام دیتے ہیں تاہم باہمی گفتگو انتہائی محدود ہو چکی ہے۔

خاتون نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار طلاق پر غور کیا، لیکن ہر بار اپنے بچے کو دیکھ کر یہ فیصلہ مؤخر کر دیتی ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ غیر ملکی حیثیت اور محدود معاشی استحکام کے باعث طلاق کی صورت میں انہیں سنگاپور میں رہائش اور بچے کی حوالگی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے انہیں طلاق ہو گئی ہے‘، شائستہ لودھی کی تصاویر دیکھ کر افواہیں گرم

ان کے مطابق ’سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ میں اپنے بچے سے جدا نہ ہو جاؤں‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ وہ سنگاپور میں اکیلے خود کو سنبھال سکیں گی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ اسی شادی میں رہیں تو وہ ذہنی طور پر تھک جائیں گی اور ان کا بچہ ایک ناخوش گھر میں بڑا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ندا یاسر نے نے خود کو ’وائرل کوئین‘ کیوں کہا؟

ایران امریکا معاہدے کی امید پھر روشن، آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہاز گزرنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران جنگ نہیں، امریکی سینیٹ میں اہم پیشرفت

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا