نوجوان پنجابی گلوکارہ کا لرزہ خیز قتل، لاش نہر سے برآمد

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لدھیانہ میں ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ اندر کور کی لاش نیلون نہر سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا جبکہ اہلِ خانہ نے اس واقعے کو منصوبہ بند قتل قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Inder kaur❤️ (@inderkaurofficial)

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق اندر کور 13 مئی کی رات تقریباً 8:30 بجے اپنے گھر سے فورڈ فیگو گاڑی میں گروسری لینے کے لیے نکلی تھیں تاہم اس کے بعد وہ واپس نہ آئیں۔

ان کے بھائی جوتندر سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ تلاش کے دوران خاندان کو شک ہوا کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ اس واقعے میں ملوث ہو سکتا ہے جو مبینہ طور پر اندر کور سے زبردستی شادی کا خواہاں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کو موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ اندر کور نے سکھوندر سنگھ کی شادی کی پیشکش مسترد کی تھی جس کے بعد وہ مبینہ طور پر ان کے خلاف رنجش رکھتا تھا۔ خاندان نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ سکھوندر سنگھ مبینہ طور پر کینیڈا سے پنجاب آیا اور اپنے ساتھی کرمجیت سنگھ کے ہمراہ اندر کور کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا، بعد ازاں انہیں قتل کر کے لاش نیلون نہر میں پھینک دی اور فرار ہو کر واپس کینیڈا چلا گیا۔

اہلِ خانہ نے پولیس کی کارروائی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ 15 مئی کو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بروقت کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے 2 سالہ بیٹے کو جنگل میں چھوڑ دیا

اندر کور پنجابی موسیقی کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا نام تھیں اور وہ اپنی علاقائی گلوکاری اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث پہچانی جاتی تھیں۔ ان کے معروف گانوں میں ’سونے دی چڑھی‘، ’جیجا‘، ’سوہنا لگدا‘ اور ’دیسی سرے دا‘ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں