اورنگی نالے میں شہری کی ہلاکت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ذمہ دار، ڈیڑھ کروڑ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سول جج کراچی عربی کی عدالت نے بارشوں کے دوران اورنگی نالے میں گر کر شہری عارف قریشی کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ٹی ایم سی اورنگی ٹاؤن کو حکم دیا کہ وہ متوفی کے اہلخانہ کو بطور ہرجانہ ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرے، جبکہ کراچی میونسپل کارپوریشن کو واقعے سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کھلے نالے میں گر کر نوجوان جاں بحق، شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران شہری کی ہلاکت

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متوفی عارف قریشی حادثے کے وقت جوان اور غیر شادی شدہ تھا، اس کے پاس زندگی کا ایک بڑا حصہ باقی تھا اور وہ کسی بیماری میں بھی مبتلا نہیں تھا۔

عدالت کے مطابق ٹی ایم سی کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور موسمیاتی مشاہداتی نظام بارشوں کی شدت اور مقدار کی پیشگی درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارش نے کراچی کو مفلوج کردیا، ہلاکتیں 11 تک پہنچ گئیں، آج عام تعطیل

تاہم متعلقہ حکام نے خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی خطرناک مین ہولز اور نالوں کو محفوظ بنایا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا غفلت اور لاپرواہی پر مبنی رویہ اس ناگہانی موت کی بنیادی وجہ بنا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق عارف قریشی 2020 کی شدید بارشوں کے دوران گھر واپس آرہا تھا کہ نامناسب دیکھ بھال اور بغیر ڈھکے نالے میں گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان

دوسری جانب ٹی ایم سی اورنگی ٹاؤن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار کے الزامات غلط ہیں اور یہ کیس قابل سماعت نہیں، جبکہ بارشوں کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

عدالت نے ٹی ایم سی کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے اسے ذمہ دار قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’منشیات سے دور رہیں ورنہ آپ بھی زومبی بن سکتے ہیں‘، رمضان چھیپا کی منفرد پروموشن

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

ناروے میں صحافی کے سوال پر وزیر اعظم مودی کو چپ لگ گئی

محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، کاؤنٹی کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے

وزیراعظم کی بیت المال میں درخواستوں کی فوری پراسیسنگ اور طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت

ویڈیو

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا