گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت، پاکستان کا عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور مبینہ بدسلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی غیر قانونی روک تھام اور اس پر موجود کارکنوں کی جبری حراست کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستانی انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دفترِ خارجہ نے اس واقعے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام زیرِ حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف اس اقدام کی مذمت کرتا ہے بلکہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ زیرِ حراست افراد کی حفاظت، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت 10 ممالک کی اسرائیل کے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت

ترجمان کے مطابق وزارتِ خارجہ متعلقہ خطے میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی زیرِ حراست پاکستانی شہری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتا ہے اور اس معاملے پر سفارتی سطح پر بھی رابطے جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘