چین میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 5 مزدور ہلاک

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جہاں صوبہ شانشی میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کے محض چند دن بعد ایک اور کان بیٹھنے سے کم از کم 5 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین واقعے میں بھی 5افراد ہلاک ہوئے ہیں، یہ حادثہ اس وقت پیش  آیا جب کان کے ایک حصے کی چھت اچانک گر گئی اور وہاں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: کوئلہ کان میں خوفناک دھماکا، 90 مزدور ہلاک

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم ملبے سے 5 لاشیں ہی نکالی جا سکیں جبکہ انتظامیہ نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ اندوہناک واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ابھی چند روز قبل ہی شانشی صوبے کی ایک کوئلے کی کان میں گیس کے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی 90 ہلاکتوں پر ملک بھر میں سوگ کا سماں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دکی کوئلہ کان میں ایک ماہ سے پھنسے کان کن، زندہ یا مردہ؟

اس سے قبل ہونے والے حادثے کے وقت کان کے اندر سینکڑوں مزدور موجود تھے جن میں سے کئی کو بچا لیا گیا تھا، لیکن تباہی کے پیمانے نے چینی حکام کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

مسلسل ہونے والے ان ہولناک حادثات کے بعد بیجنگ حکومت نے ملک بھر کی تمام فعال کانوں میں حفاظتی پروٹوکولز کی ازسرنو سخت تفتيش اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘