رابطوں سے مواقع تک ، محمد نواز گوندل کا دورہ کینیڈا !

ہفتہ 6 جون 2026
author image

صبح صادق

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کی دنیا نے جہاں جدت کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے وہاں مارشل میلوہن کے ’عالمی گاؤں‘ کا تصور بھی کہیں دھندلا پڑتا دیکھائی دے رہا ہے۔

سمارٹ اپروچ کے دور کے الگ ہی تقاضے ہیں۔ جو روابط و اختراع، عالمی شراکت داری کی حکمت کو سرفہرست رکھنے میں پنہاں ہے۔ مثلا الحمراء آرٹس کونسل کی تخلیق، تاریخ اور کئی دہائیوں کا سفر نئے خیالات اور مواقعوں کو جذب کرتا آیا ہے، آج بھی الحمد اللہ الحمراء میں ایک ایسے افسر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اپروچ، فوری رابطوں کی سانئس سے واقف ہیں۔ محمد نواز گوندل۔۔۔۔الحمراء کے انتظامی اُمور، فکری و ثقافتی فعالیت کو بہت قریب سے پہچان رکھتے ہیں۔

بہرحال جدید دور میں ترقی کا مطلب نئے امکانات تخلیق کرنا، نئے روابط قائم کرنا، علم کا تبادلہ، اپنے وژن کی ترویج سے عبارت ہے۔ صنعتی دور میں ترقی کا پیمانہ کارخانے تھے، مگر آج ڈیجیٹل دور میں ترقی کا پیمانہ رابطے ہیں۔

ماضی میں طاقت زمین اور وسائل سے پیدا ہوتی تھی تو آج طاقت علم، نیٹ ورکس اور اشتراکِ عمل کا نام ٹھہرا۔ میرے کہنے کا مطلب صاف سے بات اپنے قارئین تک پہنچانا ہے، جو محمد نواز گوندل نے اپنے حالیہ دورہ کینیڈا میں جو ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ وہ اس کے ادارہ (الحمراء آرٹس کونسل)کو دنیا کے علم، تجربات اور مواقع سے جوڑ دیتا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ چند ماہ قبل لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد نواز گوندل اور کینیڈا کے ہائی کمشنر مسٹر طارق علی خان کے درمیان الحمرا میں ایک ملاقات ہوئی، جو بین الاقومی رابط، ثقافتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے لئے ثمر آور ثابت ہوئی۔

دونوں اعلی عہدیداران نے اکٹھے مل کر چلنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا عہد کیا۔ اس ملاقات کے مثبت نتائج اب مختلف ادارہ جاتی سطحوں پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جن کا احوال آگے چل کر اپنے قارئین سے شیئر کروں گا۔ اس ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے ثقافتی و ادبی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے، فنونِ لطیفہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ثقافتی تبادلوں کے نئے مواقع پیدا کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

اس ملاقات کے تسلسل میں دونوں جانب کے ثقافتی اداروں کے درمیان طے شدہ ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت تعاون کے عملی مراحل کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کینیڈا کے ممتاز ثقافتی اداروں کے ادارہ جاتی دوروں کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔

اسی تسلسل کے تحت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے کینیڈا کے مختلف ثقافتی اداروں کا دورہ کیا، جن میں آغا خان میوزیم، آرٹ گیلری آف اونٹاریو (Art Gallery of Ontario – AGO)، آرٹ میوزیم، یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈا و دیگر تاریخی ادارے شامل ہیں۔

چیف آف اسٹاف اور اسٹریٹجک انیشی ایٹوز، آرٹ گیلری آف اونٹاریو ٗ  ایرن پرینڈرگاسٹ (Erin Prendergast)نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد نواز گوندل کو آرٹ گیلری آف اونٹاریو میں انہیں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر ساشا پریوے(ٗ Dr. Sascha Priewe) ٗ ڈائریکٹر پروگرام اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز آغا خان میوزیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور متعلقہ ماہرین نے انہیں ادارہ جاتی نظام، کیوریٹریل پریکٹسز، نمائشوں، آرٹ کلیکشنز، تعلیمی و ثقافتی پروگرامز اور بین الاقوامی تعاون کے ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس کے ساتھ ساتھ محمد نواز گوندل کو یونیورسٹی آف ٹورنٹو آرٹ میوزیم بھی مدعو کیا گیا، جہاں ایگزیکٹوڈائریکٹر اور چیف کیوریٹر یونیورسٹی آف ٹورنٹو آرٹ میوزیم باربرا فشر کے گفتگو بھی نہایت نتیجہ خیز رہی۔

ان ادارہ جاتی ملاقاتوں کے دوران محمد نواز گوندل نے الحمرا آرٹ میوزیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے نامور مصوروں، فنکاروں اور ثقافتی ورثے کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ادارے کی جاری ثقافتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ان تمام اقدامات کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سرگرمیاں اس پہلے سے طے شدہ ادارہ جاتی رابطے کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف کیوریٹریل تجربات سے استفادہ ممکن ہوگا بلکہ دونوں جانب کے اداروں کے درمیان افسران کی پیشہ ورانہ تربیت (Capacity Building & Training Exchange) کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مختلف اداروں کے نمائندگان نے ثقافتی ورثے اور ادارہ جاتی تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں جانب کے ثقافتی و ادبی اداروں کے درمیان روابط کو مزید منظم اور مستقل بنیادوں پر مضبوط بنایا جائے۔

یہ تمام پیش رفت اس ابتدائی ملاقات کا تسلسل ہے جس میں ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو وسعت دینے کا مشترکہ وژن طے کیا گیا تھا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے اس موقع پر کہا کہ ثقافت قوموں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے اور ایسے ادارہ جاتی روابط مستقبل میں فنی و ثقافتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں گے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

بھارت میں ’کاکروچ یوتھ موومنٹ‘ کا احتجاجی آغاز، مودی حکومت کے خلاف دلی میں مظاہرہ

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟