فیفا ورلڈ کپ 2026: فٹبال قوانین میں نئی تبدیلیاں کیا ہیں؟

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی فٹبال قوانین کی تشکیل پر مامور ادارے انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ نے کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 12 جون کو میکسیکو میں شروع ہونیوالا فیفا ورلڈ کپ انہی نئے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔

فٹبال قوانین میں نئی تبدیلیاں کیا ہیں؟ فیفا کے چیف ریفری آفیسر کے مطابق نئے قوانین کا مقصد امتیازی رویوں کی روک تھام، وقت ضائع کرنے کے رجحان کا خاتمہ، کھیل کی رفتار میں اضافہ اور شائقین و کھلاڑیوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 104 میچز، 48 ٹیمیں اور اربوں شائقین، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے؟

نئے قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی کسی تصادم یا جھگڑے کے دوران اپنا منہ ہاتھ، بازو یا شرٹ سے ڈھانپ کر گفتگو کرے گا تو اسے براہ راست ریڈ کارڈ دکھایا جائے گا۔

یہ فیصلہ ایسے واقعات کے بعد کیا گیا ہے جن میں کھلاڑیوں پر منہ چھپا کر امتیازی جملے کہنے کے الزامات سامنے آئے تھے، تاہم دوستانہ گفتگو کے دوران منہ ڈھانپنے پر سزا نہیں دی جائے گی۔

اسی طرح ریفری کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً میدان چھوڑنے والے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا جائے گا، جبکہ ایسے احتجاج پر اکسانے والے ٹیم آفیشلز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اگر کسی ٹیم کے اقدامات کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکے تو اسے میچ سے دستبردار تصور کرتے ہوئے شکست دی جائے گی۔

وقت ضائع کرنے کی روک تھام کے لیے ریفری تھرو اِن اور گول کِک کے مواقع پر 5 سیکنڈ کا بصری کاؤنٹ ڈاؤن شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل امریکا کی نئی سفری ہدایت، میکسیکو جانے والے شائقین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

مقررہ وقت میں تھرو اِن نہ کرنے پر گیند مخالف ٹیم کو دے دی جائے گی، جبکہ گول کِک میں تاخیر کی صورت میں مخالف ٹیم کو کارنر کک ملے گی۔

کھلاڑیوں کی تبدیلی کے نئے طریقہ کار کے مطابق سبسٹی ٹیوشن بورڈ دکھائے جانے کے بعد تبدیل ہونے والے کھلاڑی کو 10 سیکنڈ کے اندر میدان چھوڑنا ہوگا اور اسے باؤنڈری لائن کے قریب ترین مقام سے باہر جانا ہوگا۔

اگر کھلاڑی مقررہ وقت میں میدان نہ چھوڑے تو متبادل کھلاڑی ایک منٹ بعد کھیل کے اگلے تعطل پر ہی میدان میں داخل ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں: فٹبال کا جنون عروج پر، ظہران ممدانی کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت واچ پارٹی کا اعلان

نئے ضوابط کے تحت اگر کسی فیلڈ پلیئر کے علاج کے لیے طبی عملہ میدان میں داخل ہوتا ہے تو کھلاڑی کو کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایک منٹ تک میدان سے باہر رہنا ہوگا۔

البتہ گول کیپر کی چوٹ، سر کی شدید چوٹ یا دیگر سنگین طبی صورتحال میں یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کے اختیارات بھی بڑھا دیے گئے ہیں، اب وی اے آر غلط پیلے کارڈ کے نتیجے میں دکھائے گئے ریڈ کارڈ، غلط شناخت، غلط کارنر کک کے فیصلوں اور کھیل دوبارہ شروع ہونے سے قبل ہونے والی خلاف ورزیوں پر بھی مداخلت کر سکے گا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

علاوہ ازیں ہر ہاف میں تقریباً 22ویں منٹ کے قریب 3 منٹ کا واٹر یا ہائیڈریشن بریک لازمی ہوگا تاکہ کھلاڑیوں کو پانی پینے اور تازہ دم ہونے کا موقع مل سکے۔

ریفری کو اس وقفے کے وقت میں حالات کے مطابق معمولی ردوبدل کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

گول کیپر کے علاج کے دوران ایک اور نئی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان سے باہر جا کر اپنے کوچز کے ساتھ علیحدہ مشاورت یا ’ٹائم آؤٹ‘ نہیں لے سکیں گے۔

فیفا حکام کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد کھیل کو زیادہ منصفانہ، تیز رفتار اور شائقین کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے، جبکہ ان قوانین کا عملی امتحان آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟