ایران معاہدہ ابھی حتمی نہیں، شرائط پوری نہ ہونے پر فوجی کارروائی کا آپشن موجود رہےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جمعہ کو متوقع مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہے۔

بدھ کو جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر تہران نے معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کیا تو واشنگٹن دوبارہ فوجی کارروائی کرنے میں تامل نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان اور قطر کے کردار کی ستائش

صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر انہیں معاہدے پر عمل درآمد کا طریقہ کار پسند نہ آیا تو امریکا دوبارہ ’بمباری اور فوجی ایکشن‘ کی طرف واپس جا سکتا ہے۔

عالمی منڈیوں میں خوشی کی لہر

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ممکنہ مفاہمت پر عالمی مالیاتی منڈیوں کے مثبت ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار اس پیش رفت سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا، تاہم اگر کوئی خلیجی ملک ایسا کرنا چاہے تو واشنگٹن کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایران کا اسرائیل کو سخت جواب دینے کا انتباہ

دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر امریکی ثالثی میں ہونے والے لبنان جنگ بندی معاہدے کی 84 بار خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام اچانک تبدیل

اسی تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی ہدف تنقید بنایا اور مطالبہ کیا کہ انہیں لبنان کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل کی ترسیل جاری

واضح رہے کہ ٹینکر ٹریکرز کے مطابق ایرانی تیل لے جانے والا تیسرا ٹینکر امریکی بحری ناکہ بندی کی لائن عبور کر کے خلیجِ عمان سے گزر چکا ہے۔ یہ پیش رفت ایران کی تیل برآمدات روکنے کی امریکی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور