پاکستان رینجرز سندھ کے کراچی میں موجود کیمپ پر ہونے والے حملے میں ملوث زخمی دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کیمپ پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کو افغان طالبان رجیم کی حمایت کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر ہونے والے بزدلانہ حملے میں زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد کے انکشافات نے دہشت گردی کے اس پورے نیٹ ورک سے پردہ اٹھا دیا ہے جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے امن کو نشانہ بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے اعترافی بیان میں تربیتی مراکز، سہولت… pic.twitter.com/3xbILTDHjh
— Waqar Satti 🎖️🇵🇰 (@waqarsatti) June 28, 2026
بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کے دہشتگرد نے انکشاف کیاکہ میرا نام عثمان علی ہے اور میں جلال آباد افغانستان سے آیا ہوں۔
مزید پڑھیں: کراچی رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 3 حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار
گرفتار دہشتگرد عثمان کے مطابق اس کے ساتھ 3 دیگر ساتھی عبد الہادی، جانان اور عمر فاروق بھی تھے۔
گرفتار دہشتگرد عثمان نے بتایا کہ میرے ساتھ آنے والا دہشتگرد عبد الہادی مارا گیا ہے، جبکہ ہمارے ساتھی جانان نے پاکستان رینجرز کیمپ پر بم پھینکا تھا۔
گرفتار دہشتگرد عثمان نے بتایا کہ ہم 7 روز قبل عبدالہادی کے پاس آئے تھے، جو پاکستان کے علاقے باجوڑ کا رہائشی تھا۔ ہمیں ایک زیر تعمیر عمارت میں رکھا گیا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا۔
گرفتار دہشتگرد عثمان نے بتایا کہ جب میں دوسری طرف بھاگ رہا تھا تو مجھے گولی لگی اور میں وہیں گر گیا۔ میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، جس کے افغانستان میں کمانڈر کا نام احرار مولوی صاحب ہے۔
گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی، مجھے صرف ایک جیکٹ دی گئی، جسے ہم نے خودکش حملے کے لیے خود تیار کیا۔
گرفتار دہشتگرد عثمان کے مطابق ہم سب نے خودکش بمبار جیکٹس تیار کیں، ہمیں پہلے ہی افغانستان میں تربیت دی جا چکی تھی۔
گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ خودکش بمبار جیکٹ اور دیگر تربیت ہمیں افغانستان میں قاری عمر نے دی۔
گرفتار دہشتگرد عثمان کے مطابق کراچی آنے سے پہلے ہمارے لیے تمام انتظامات افغانستان سے کیے گئے اور مکمل کیے گئے۔ عبدالہادی یہاں سب کو جانتا تھا، وہ ہم سے پہلے یہاں آ چکا تھا۔
مزید پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار
دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا کر پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان بارہا افغان طالبان رجیم کو سرحد پار دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔














