آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، ’اسلام آباد ڈیکلریشن’ پر پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس میں اہم قراردادیں منظور کرلی گئی ہیں۔

مظفرآباد میں وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریاست، خطے اور بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے متعدد اہم قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ کابینہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مصالحتی عمل میں پاکستان کے غیر معمولی، موثر اور تاریخی سفارتی کردار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عام معافی دینے کا امکان مسترد کردیا

اجلاس نے اس اہم پیش رفت، جسے ‘اسلام آباد ڈیکلریشن’ کا نام دیا گیا ہے، کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت، دانشمندانہ حکمت عملی اور کامیاب سفارتی کاوشوں کی بھرپور ستائش کی۔ اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا بلکہ پوری امت مسلمہ میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم ہوئی ہے جس پر ہر پاکستانی اور ہر کشمیری فخر محسوس کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار

کابینہ نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں جاری انسانی حقوق کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں، بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں، ماورائے عدالت کارروائیوں، اظہار رائے پر پابندیوں، میڈیا پر قدغنوں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ قرارداد میں واضح کیا گیا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حق، حق خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، مگر اس پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔

اجلاس نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز حق خودارادیت دلانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک و ملت کے دفاع کے لیے جانیں نثار کرنے والے شہداء کو بھی یاد کیا گیا اور مظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے قربانی دینے والے فوجی جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

’مسلح افواج کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے باعث فخر رہیں گی‘

قرارداد میں کہا گیا کہ وطن کے دفاع، عوام کی خدمت اور قومی سلامتی کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے باعث فخر رہیں گی اور پوری قوم اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے مردان میں تربیتی طیارے کے حادثے پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا جس میں فلائیٹ لیفٹیننٹ طہٰ عباسی نے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا، اور وزراء نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

پولیس کے 4 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ریاستی امن و امان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کابینہ نے آزادجموں وکشمیر میں امن وامان کی بحالی کے دوران پولیس کے 4 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 وزرا نے عزم ظاہر کیا کہ ریاست میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالا دستی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور یہ خدمات ریاست کی تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور

مزید برآں، عباس پور میں پیش آنے والے المناک واقعے پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا جہاں مٹی کے تودے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اور اللہ پاک سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ اجلاس کے آخری حصے میں آزادجموں وکشمیر کابینہ نے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی متحرک قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر بھرپور اور غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا۔

کابینہ نے عوامی فلاح و بہبود، گڈ گورننس، شفاف طرز حکمرانی، ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی، ریاستی اداروں کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو مخلصانہ قرار دیتے ہوئے زبردست سراہا۔ بنا بریں، اجلاس نے بجاطور پر یہ امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ دور کی یہ شاندار اور مثالی کارکردگی آنے والے عام انتخابات میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی ضامن بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں