اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں دھاوا، پولیس کی سیکیورٹی میں تلمودی رسومات ادا کیں

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
مقبوضہ بیت القدس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ہے اور اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ القدس کی گورنریٹ نے بتایا کہ درجنوں اسرائیلی آبادکار مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے، مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا شدید ردعمل

فلسطینی حکام نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقبوضہ مشرقی القدس، بالخصوص مسجد اقصیٰ کی اسلامی اور عرب شناخت تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، جبکہ یہودی اسے جبلِ ہیکل قرار دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہاں ماضی میں ان کے دو قدیم معبد موجود تھے۔

فلسطینی مؤقف کے مطابق مشرقی القدس مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے، جبکہ بین الاقوامی قراردادیں 1967 میں اسرائیلی قبضے اور 1980 میں اس کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں قابض طاقت کا پرچم لہرانا قابل مذمت، پاکستان کا آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں تعیناتی کے لیے مذہبی یہودیوں اور دائیں بازو کے کارکنوں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ اس مقام پر اسرائیلی کنٹرول مزید مضبوط کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی ذمہ دار پولیس یونٹ کے ایک سینئر افسر نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بھرتی مہم چلائی، جس میں دائیں بازو کی تنظیموں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں سے وابستہ گروپس کو بھی شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی مسجد اقصیٰ پر یلغار کی مذمت، حیثیت تبدیلی کی کوشش اشتعال انگیزی قرار

مقبوضہ القدس کی گورنریٹ نے اس اقدام کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے انتظامی اختیارات اردن کے زیر انتظام اسلامی وقف سے منتقل کر کے اسرائیلی اداروں کے ہاتھ میں دینا ہے۔

گورنریٹ نے زور دیا کہ موجودہ انتظامات کے تحت مسجد اقصیٰ کی نگرانی اور انتظام کا واحد مجاز ادارہ اردن کی وزارت اوقاف کے ماتحت اسلامی وقف ہی ہے، تاہم اسرائیلی حکام مسلسل اس کے اختیارات محدود کرنے اور مسجد کے معاملات پر اپنا کنٹرول بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان