وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں اور نئے و نوجوان چہروں کی شمولیت پر غور شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

کابینہ میں کئی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں تبدیل کیے جانے پر بھی غور جاری ہے۔ موجودہ وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کو وفاقی وزیر کے عہدے پر ترقی دے کر وزارتِ تجارت سونپے جانے کا امکان ہے، جبکہ وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک کو بھی وفاقی وزیر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو وزارتِ خزانہ کا قلمدان سونپنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ وہ نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔ اسی طرح محسن نقوی کو وزارتِ خارجہ اور رانا ثنا اللہ کو وزارتِ داخلہ دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی رکنِ قومی اسمبلی نوشین افتخار کا نام زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ضمنی انتخاب میں عمر ایوب کی خالی نشست سے کامیاب ہونے والے بابر نواز کو بھی وزیرِ مملکت بنانے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

نوجوان رہنما اسامہ سرور کو وزیرِ مملکت برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے، جبکہ دیگر چند ارکانِ اسمبلی کو بھی مختلف وزارتیں یا وزارتِ مملکت دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض کم اہم وزارتوں سے وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ وفاقی کابینہ کے مجموعی حجم کو کم کرنے اور قومی خزانے پر بوجھ میں کمی لانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔ خصوصاً وزارتِ تجارت، وزارتِ صنعت و پیداوار اور وزارتِ آبی وسائل کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، وزیراعظم کے پاس تمام وزرا کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی موجود ہے جس میں وزرا اور وزارتوں کی کارکردگی کی تفصیل شامل ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔ کمزور کارکردگی والی وزارتوں کی خامیاں دور کرنے، اصلاحات متعارف کرانے اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے لیے عملی اقدامات پر غور جاری ہے۔

 کابینہ میں متوقع ردوبدل، نئی وزارتوں کی تقسیم اور تقرریوں سے متعلق مشاورت تاحال جاری ہے، جبکہ حتمی فیصلے اعلیٰ سطح مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی فون کے نئے نظام میں بچوں کے تحفظ کے لیے بڑے اقدامات، والدین کو مزید اختیارات مل جائیں گے

آئرلینڈ اور انگلینڈ سے شکست: بھارتی ٹی 20 ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کی اصل وجہ کیا ہے؟

حکومت پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو نیٹ فلکس پر جگہ دلانے کے لیے سرگرم

رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب اور دنیا کے کن حصوں میں دیکھا جاسکے گا؟

او آئی سی وزارتی کانفرنس: خواتین کو بااختیار بنانا قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، مریم نواز

ویڈیو

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

خطے میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، تحمل اور سفارتکاری پر زور

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ