نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کے بعد مقدمات کے دائرہ اختیار سے متعلق اہم قانونی معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے اس سوال کا جائزہ لیا کہ ضمانت کی درخواستیں اور سزا کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں یا آئینی عدالت کے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس اہم قانونی نکتے پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کو ایسے مقدمات سننے کا دائرہ اختیار حاصل نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ روایتی نظام سے مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی جانب گامزن

ان کے مطابق نیب قانون میں ترامیم کے بعد ضمانت اور سزا کے خلاف اپیلیں آئینی عدالت میں سنی جائیں گی، جبکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی مقدمے کا ایک حصہ سپریم کورٹ اور دوسرا آئینی عدالت میں زیر سماعت ہو۔

نیب نے بھی وفاقی حکومت کے اس مؤقف کی حمایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل عباد الرحمان لودھی نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ضمانت کی درخواستیں آئینی عدالت سنے گی۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کیس میں بڑا موڑ، وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور گرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات منسوخ کردیے

ان کے مطابق قانون صرف سزا کے خلاف اپیلوں کو آئینی عدالت کے دائرہ اختیار میں لاتا ہے، جبکہ ضمانت کے مقدمات بدستور سپریم کورٹ سن سکتی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نیب ترامیم کے بعد بھی سپریم کورٹ ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر چکی ہے اور اس وقت نیب نے دائرہ اختیار پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔

اس موقع پر عدالتی استفسار پر نیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ 18 مارچ کو ہونے والی سماعت میں ایسا کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ دائرہ اختیار تو سب سے پہلی رکاوٹ ہوتا ہے، لیکن نیب نے خود ہی یہ اعتراض نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ دائرہ اختیار پر اعتراض نہ کرنا نیب کی نااہلی ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے بھی سوال کیا کہ نیب کے مؤقف میں اچانک تبدیلی کیوں آ گئی؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم