کراچی رینجرز کیمپ حملہ: سہولت کاروں کا نیٹ ورک بے نقاب، مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 27 جون کو سندھ رینجرز کے کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

حکام کے مطابق حملے میں ملوث مبینہ سہولت کاروں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں آئی جی سندھ جاوید عالم، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 جون کو سندھ رینجرز کی کراچی ٹرانسپورٹ کمپنی کے کیمپ پر 4 دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں میں 3 کا تعلق افغانستان جبکہ ایک کا تعلق ضلع باجوڑ سے تھا جو مبینہ طور پر گزشتہ 20 برس سے افغانستان میں مقیم رہا تھا۔

وزیر داخلہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کو افغانستان میں موجود ہینڈلرز کی جانب سے ہدایات دی جا رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا مقصد کیمپ پر قبضہ کرکے وہاں موجود افراد کو یرغمال بنانا اور زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا تاہم سندھ رینجرز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس سے حاصل ہونے والی معلومات نے تحقیقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیے: رینجرز دفتر پر حملہ، سی ٹی ڈی میں مرکزی مقدمہ درج، سنگین دفعات شامل

اس موقعے پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ تفتیش کے دوران دہشتگردی کی اس کارروائی کو 4 مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا۔ ان کے مطابق پہلے مرحلے میں افغانستان میں حملے کی منصوبہ بندی کی گئی، دوسرے مرحلے میں حملہ آوروں کو پاکستان پہنچایا گیا، تیسرے مرحلے میں مقامی سہولت کاروں نے انہیں لاجسٹک معاونت فراہم کی جبکہ آخری مرحلے میں اسلحہ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹس مہیا کی گئیں۔

عرفان بہادر کے مطابق حملہ آوروں میں ایک خودکش بمبار جانان نامی افغان شہری تھا، دوسرا ضلع باجوڑ سے تعلق رکھتا تھا، تیسرا دہشتگرد عمر فاروق افغانستان کے صوبہ کنڑ کا رہائشی تھا اور زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے چوتھے حملہ آور کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ سہولت کاروں اور زخمی حملہ آور سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دہشتگرد نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 3 حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ حملے کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اور سہولت کاری میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا جائزہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل جاری رکھنے پر زور

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم