خلیجِ بنگال میں ‘ڈیپ ڈپریشن’، 31 جولائی سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ہوا کے شدید کم دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) کے زیرِ اثر 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق، خلیجِ بنگال میں موجود ہوا کا شدید کم دباؤ مزید شدت اختیار کر کے ‘ڈیپ ڈپریشن’ میں تبدیل ہو چکا ہے، جو اس وقت بھارت کی ریاستوں اڑیسہ اور چھتیس گڑھ پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون کی مرطوب ہواؤں کا ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخلے کا امکان ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پہلے ہی ملک کے شمالی حصوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

بارش سے متاثر ہونے والے اضلاع

اس موسمیاتی سسٹم کے تحت 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران پورے سندھ میں شدید تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں  تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹہ ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، نوابشاہ اور نوشہرو فیروز، دادو، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی، کشمور، لاڑکانہ اور کراچی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے آج سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اربن فلڈنگ کا خدشہ اور انتباہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران متوقع مصلادھار بارشوں کے باعث سکھر، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ)، حیدرآباد، بدین، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، دادو اور جیکب آباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا شدید خدشہ ہے۔

انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینما کے بعد ’میرا لیاری‘ ٹی وی اسکرین پر، فلم کب نشر ہوگی؟

غزہ جنگ: مصنوعی ذہانت کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اسرائیل کی  کروڑوں ڈالرز کی خفیہ مہم کا انکشاف

انسانی آنتوں کی نقل تیار کرنے والی چِپ سے مائیکروبز کے کردار پر نئی تحقیق

کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

سینیٹ میں قانون سازی بڑھی مگر حاضری، نمائندگی اور پارلیمانی نگرانی پر سوالات برقرار، پلڈاٹ

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں