مون سون ہوائیں بالائی و مشرقی علاقوں میں داخل، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرم اور مرطوب موسم متوقع ہے، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ شمالی علاقوں پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر، شمالی و شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سیالکوٹ شہر میں 58، اسلام آباد کے سیدپور میں 31، چکوال میں 11، مری میں 10، سیالکوٹ ایئرپورٹ میں 9، ڈیرہ غازی خان میں 6، ملتان ایئرپورٹ میں 5 اور ملتان شہر میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر کے گڑھی دوپٹہ میں 8 ملی میٹر، بلوچستان کے برخان میں 7 جبکہ خیبرپختونخوا کے میر خانی میں 6، دیر اور ڈروَش میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دادو اور تربت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں ہفتہ کی رات موسم گرم و مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا 30 فیصد امکان ہے، جبکہ اتوار کو بارش کا امکان بڑھ کر 40 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ مون سون سرگرمیوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 55 لاکھ روپے مالیت کے الیکٹرانکس آئٹمز برآمد

قندھار میں یونائیٹڈ فرنٹ کا حملہ: طالبان محتسب ہلاک، حملے کی ویڈیو بھی جاری

جدید اسمارٹ ٹوائلٹ سیٹ صرف 30 سیکنڈ میں دل کی دھڑکن چیک کرے گا

امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع قانون سازی کی راہ ہموار

روسی فوج کو جولائی میں 42 ہزار 800 جانی نقصان، یوکرین پر ریکارڈ گلائیڈ بموں کی بارش

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں