جیانی انفینٹینو کے خلاف مہم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، فیفا

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے صدر جیانی انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے کی مبینہ مہم اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوششوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

بی بی سی کے مطابق فیفا کا بیان ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یوئیفا کے سابق جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے انفینٹینو کی ایک مبینہ دوست کو ادارے سے رخصت ہوتے وقت رقم ادا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مراکش کو 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کی مبینہ پیشکش، فیفا صدر جیانی انفینٹینو پر تنقید

فیفا کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں اور الزامات کو حقائق کے طور پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔

جیانی انفینٹینو کو ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز‘ کی تجویز کے بعد یوئیفا اور یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تجارتی اور ٹکٹوں کے حقوق سنبھالنے کے لیے ایک نئی کمپنی قائم کرکے اس کے 21 فیصد حصص ایک نجی سرمایہ کاری کمپنی کو فروخت کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی مشکلات بڑھ گئیں، ورلڈ کپ نجی سرمایہ کاروں کو دینے کے منصوبے پر بغاوت کا سامنا

یوئیفا نے جیانی انفینٹینو پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ ناروے کی فٹبال فیڈریشن کی صدر لیس کلیوینس نے بھی ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیفا نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جیانی انفینٹینو تمام 211 رکن فٹبال ایسوسی ایشنز کے جمہوری مینڈیٹ کے تحت منتخب ہوئے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جو عناصر جمہوری عمل کے ذریعے کامیاب نہیں ہوسکتے، وہ غلط معلومات اور الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نفرت کے بیج نہ بوئیں‘: ورلڈ کپ 2026 پر تنقید کرنے والوں کو فیفا صدر کا دوٹوک جواب

یورپ کی شدید مخالفت کے باوجود جیانی انفینٹینو کو افریقی فٹبال کنفیڈریشن کے تمام 54 رکن ممالک، جنوبی امریکی کنفیڈریشن اور میکسیکن فٹبال فیڈریشن کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

فیفا نے کہا کہ تنظیم آئینی اور قانونی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتی ہے، تاہم حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی مہم کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ہاتھوں امریکی صدر ٹرمپ کو شرمندگی کا سامنا

’وہ مجھے گالیاں دیتی ہے، میں برداشت کرلیتا ہوں‘، گووندا نے اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

’ایکس‘ پر کمائی کے لیے اب نیا نظام متعارف، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار