زیتون کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے قومی پالیسی کا اجرا، وزیراعظم کا 100 زرعی گریجویٹس اٹلی بھیجنے کا اعلان

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں اور ماہرین کی شب و روز محنت کے نتیجے میں پاکستان نے زیتون کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک میں اس وقت 60 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں زیتون کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیتون کے کسانوں، محققین اور برآمد کنندگان کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے بنجر میدان بھی اب زیتون سے آباد ہونے لگے

شہباز شریف نے کہا کہ انہیں زیتون کے شعبے سے وابستہ کسانوں اور ماہرین سے مخاطب ہوتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ کسانوں اور ماہرین کی محنت سے زیتون کے شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے کسانوں کی بھرپور معاونت کی۔ یہ ایک اہم اقدام ہے اور کسانوں نے ثابت کردیا ہے کہ عزم، محنت اور جدید سوچ کے ذریعے بڑے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی انقلاب کے لیے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کسانوں کو سہولتیں فراہم کریں گی۔ پاکستان ہر سال تقریباً 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، اگر اس درآمدی بل میں سالانہ 40 کروڑ ڈالر کی کمی بھی لائی جائے تو یہ ملک کے لیے بڑی قومی خدمت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پوٹھوہار میں زیتون کی کاشت کا منصوبہ، 86 اقسام پر تحقیق کا آغاز

شہباز شریف نے کہا کہ خوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی کے لیے پام آئل اور سورج مکھی کی کاشت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور اٹلی کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ زراعت اور ٹریکٹر سازی کے شعبے میں دونوں ممالک کا تعاون قابل ذکر ہے، جبکہ زیتون کی پیداوار، قدر میں اضافے، جدید طریقہ کار سے تیاری اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر سے زیتون کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کی بریفنگ بھی سنی اور زیتون کی مختلف مصنوعات کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیتون کی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کاشتکاروں سے گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی تحقیقاتی ادارے کے زیرِ اہتمام پشاور میں زیتون گالا

اس موقع پر وزیراعظم نے زیتون کے کاشتکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کاشتکاروں، محققین اور زیتون کے شعبے سے وابستہ دیگر افراد میں شیلڈز تقسیم کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زیتون کے شعبے میں مہارت اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے 100 زرعی گریجویٹس کو تربیت کے لیے اٹلی بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

اینتھروپک کا ایک کھرب ڈالر تک کی تاریخ ساز حصص فروخت کا منصوبہ، اسپیس ایکس کا ریکارڈ توڑنے کی تیاری

ایپل میں ٹم کک کا 15 سالہ دور اختتام پذیر، جان ٹرنَس نئے سربراہ مقرر

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار