وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں، مزید سیلاب کا خدشہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج دوپہر نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے حالیہ اچانک آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
Prime Minister Speaks with Prime Minister Balendra Shah of Nepal.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with His Excellency Balendra Shah, Prime Minister of Nepal, this afternoon.
During the telephone call, the Prime Minister conveyed heartfelt… pic.twitter.com/RJYuGHCX9t
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 28, 2026
وزیراعظم نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے نیپالی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان بھیج رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی
وزیراعظم بالیندر شاہ نے ٹیلیفونک رابطے اور قدرتی آفت کے بعد پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے امداد کی فراخدلانہ پیشکش پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔













