آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہبازشریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکرگزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، شکست کے بعد مخصوص نشست سے واپسی نے سیاسی منظر بدل دیا

انہوں نے کہا کہ انہیں ممبران اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے ، اعتماد کے اظہار پر پارٹی قائدین سمیت تمام افراد کے شکر گزار ہیں،  ، آزاد کشمیر کو مثال بنانے کے لیے سب نے مل کر چلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 24گھنٹے جاگ کر محنت کرنا پڑی تو پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم اور قیادت کا اعتماد بحال رکھوں، ہم سب مل کر ایسا آزاد کشمیر بنانا ہے جس کی مثال پوری دنیا دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گورننس اور بے روزگاری کے مسائل موجود ہیں، تاہم بے روزگاری صرف آزاد کشمیر نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ عوام کو روزگار اس لیے چاہیے کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں، اپنی اولاد کو بہتر تعلیم دے سکیں اور ضرورت کے وقت علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے پر ن لیگ میں اختلافات، کیا پہلے روز ہی پارٹی میں فارورڈ بلاک بن گیا؟

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں اسی بنیادی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرکے بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ اگر روزگار، تعلیم اور صحت کے مسائل کو کسی حد تک حل کرلیا جائے تو عوام کی بہت سی پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اسمبلی میں سینیئر اور نوجوان ارکان موجود ہیں، حکومت سینئر ارکان کے تجربے اور نوجوانوں کی توانائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھے گی۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف زمین کے ٹکڑے کا تنازع نہیں، بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے باقاعدہ نامزد کردیا

نو منتخب وزیر اعظم نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے افواجِ پاکستان اور آرمی چیف کے لیے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بدولت کشمیری سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آزاد کشمیر میں بھی اسی طرز پر تبدیلی لائیں گے جس طرح مریم نواز پنجاب میں لا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفاف بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس کی طرز پر تھرڈ پارٹی سسٹم لایا جائے گا۔ آزاد کشمیر میں فی الوقت انٹرنیٹ کے مسائل ہیں لیکن حالات جلد بہتری کی طرف جائیں گے، ریاست کو ڈیجیٹل اکانومی کی طرف گامزن کیا جائے گا اور اسکل بیسڈ تعلیم پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں