ڈزنی کی معروف اداکارہ کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈزنی چینل کی مقبول فلم سیریز ’زومبیز‘ میں چیئر لیڈر ’بری‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

کارلا جیفری کے انتقال کی تصدیق ان کی ایجنٹ کارلا الیگزینڈر نے کی۔ تاہم اداکارہ کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔ ان کی ایجنٹ نے کارلا کو ایک پُرجوش اور دلکش شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مسکراہٹ پورے کمرے کو روشن کر دیتی تھی۔

یہ بھی پڑحیں: معروف کلاسیکی رقاصہ اور استاد اندو مٹھا انتقال کر گئیں

1993 میں ہیوسٹن میں پیدا ہونے والی کارلا جیفری نے محض 12 برس کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور تقریباً دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اسکرین کریڈٹ 2006 کی فلم ’Phat Girlz‘ میں تھا، جس میں انہوں نے اداکارہ مو نیک کے کردار کا کم عمر روپ نبھایا۔

کارلا نے معروف کامیڈی سیریز ’Curb Your Enthusiasm‘ میں بھی ’کیشا بلیک‘ کا کردار ادا کیا، جبکہ وہ ’iCarly‘، ’Good Luck Charlie‘، ’Shake It Up!‘، ’Scream Queens‘، ’Crazy Ex-Girlfriend‘، ’Suburgatory‘ اور ’American Vandal‘ سمیت کئی مقبول ڈراموں اور شوز کا حصہ رہیں۔

: یہ بھی پڑھیفلسطینی مصوری کا عظیم باب ختم: نامور مصور اور مجسمہ ساز سلیمان منصور 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تاہم ڈزنی کی ’Zombies‘ فلم سیریز نے انہیں خاص شہرت دلائی۔ انہوں نے فلم میں میگ ڈونلی کے کردار ایڈیسن کی بہترین دوست ’بری‘ کا کردار ادا کیا اور 2018 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم کے علاوہ اس کے دونوں سیکوئلز میں بھی نظر آئیں۔ 2024 میں وہ اسی کردار کے اینیمیٹڈ اسپن آف کے لیے اپنی آواز بھی دے چکی تھیں۔

کارلا جیفری کے انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار مائلو مینہائم نے انہیں اپنی زندگی میں ملنے والی ’سب سے پیاری شخصیت‘ قرار دیا، جبکہ چینڈلر کنی نے انہیں انتہائی روشن اور پُراثر شخصیت کے طور پر یاد کیا۔ ٹریور ٹورڈج مین اور بیبی ایریل سمیت دیگر ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ عینی شاہد اداکار حسن فرید خان نے وجہ بتا دی

ڈزنی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے بھی کارلا جیفری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور سخاوت کو سراہا اور ان کے اہلِ خانہ، ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے تعزیت کی۔

کارلا جیفری کے پسماندگان میں ان کے جڑواں بھائی کارلون جیفری بھی شامل ہیں، جو خود بھی اداکار ہیں اور ڈزنی کی سیریز ’A.N.T. Farm‘ میں کیمرون پارکس کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp