سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کردی ہے، جس کے مطابق صدر سمیت مختلف عہدوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

صدر کے عہدے کے لیے سردار امان اللہ اور سید امجد شاہ آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ سیکریٹری کی نشست پر میاں عرفان اکرم اور محمد عارف اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل کے کامیاب امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل

ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے کے لیے سائرہ خالد راجپوت اور قاضی شہریار مدِمقابل ہوں گے۔ فنانس سیکریٹری کی نشست پر محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے حضرت سید اور محی الدین ہمایوں امیدوار ہیں، جبکہ نائب صدر پنجاب کی نشست پر چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسی طرح نائب صدر سندھ کے عہدے کے لیے عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف مدِمقابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp