پاکستان بار کونسل کے کامیاب امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ 2020 اور 2025 کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق مقررہ طریقۂ کار کے مطابق متعلقہ یونیورسٹیوں سے کرائی گئی۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2020 کے انتخابات کے ریٹرننگ افسر اور اٹارنی جنرل نے انتخابات کے فوراً بعد منتخب ارکان کی ڈگریوں کی تصدیق براہِ راست متعلقہ یونیورسٹیوں سے کرائی۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کو ریٹرننگ افسر اور اٹارنی جنرل کی جانب سے پاکستان بار کونسل کے ارکان کے طور پر باقاعدہ نوٹیفائی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل کے 8 ارکان کا رول 87 سی میں مجوزہ ترمیم مسترد کرنے کا مطالبہ

اعلامیے کے مطابق 2025 کے انتخابات کے ریٹرننگ افسر اور اٹارنی جنرل نے بھی منتخب ارکان کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ بعض ارکان کی ڈگریوں کی گزشتہ انتخابات میں پہلے ہی تصدیق ہوچکی تھی، تاہم ان کی ڈگریاں بھی دوبارہ تصدیق کے لیے متعلقہ یونیورسٹیوں کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوائی گئیں۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق متعلقہ یونیورسٹیوں نے کونسل کے ارکان، بشمول محمد احسن بھون، کی ڈگریوں کی تصدیق کی۔ ڈگریوں کے اصلی اور مستند ہونے کی تصدیق کے بعد منتخب ارکان کو باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کردیا گیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کامیاب امیدواروں، بشمول محمد احسن بھون، کی ڈگریوں کی تصدیق مقررہ طریقۂ کار کے مطابق متعلقہ یونیورسٹیوں کے ذریعے کرائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp