ٹام کروز بھی فلم ’ڈگر‘ کو فلاپ ہونے سے نہ بچا سکے، کتنے ملین ڈالر داؤ پر لگ گئے؟

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ’ڈگر‘ (Digger) باکس آفس پر توقعات کے مطابق کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز کو تقریباً 25 کروڑ ڈالر تک مالی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہدایت کار الیخاندرو گونزالیز ایناریٹو کی یہ فلم ماحولیاتی مسائل اور امریکی ثقافت پر طنز کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں ٹام کروز نے ایک سنکی ارب پتی تیل کے کاروباری شخص کا کردار ادا کیا ہے جسے اپنی ہی کمپنی کے اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے ملے جلے سے منفی ردعمل کا سامنا ہے جبکہ عام ناظرین میں بھی یہ خاطر خواہ مقبولیت حاصل نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں: باکس آفس پر ’ڈگر‘ کی ناکامی پر ٹام کروز نے خاموشی توڑ دی،حیران کن ردِعمل سامنے آگیا

رپورٹس کے مطابق سینما گھروں میں دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد فلم شمالی امریکا سے 14.4 ملین ڈالر جبکہ عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 35.3 ملین ڈالر کما سکی ہے۔ فلم کی تیاری پر 160 سے 180 ملین ڈالر خرچ ہوئے جبکہ تشہیر کے اخراجات 100 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ہالی ووڈ کے تجارتی جریدے ’دی اینکلر‘ کے کرسٹوفر روزن نے فلم کی مالی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیا۔ ان کے مطابق فلم کے بھاری بجٹ کے مقابلے میں اس کی باکس آفس آمدنی انتہائی کم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹام کروز کی نئی فلم ’ڈگر‘ فلاپ ہوگئی؟ حیران کن ریٹنگ نے مداحوں کو بھی چونکا دیا

ٹام کروز کا شمار دنیا کے بڑے فلمی ستاروں میں ہوتا ہے اور ان کی فلم ’ٹاپ گن: ماورک‘ نے عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی طرح ان کی ’مشن: امپاسیبل‘ سیریز بھی اربوں ڈالر کی آمدنی سمیٹ چکی ہے تاہم ’ڈیگر‘ کے معاملے میں اداکار کی شہرت اور بھرپور تشہیری مہم بھی شائقین کو سینما گھروں تک لانے میں مؤثر ثابت نہیں ہوئی۔

مارکیٹ تجزیہ کار پال ڈرگابیدیئن کے مطابق ٹام کروز نے فلم کی تشہیر میں بھرپور حصہ لیا اور ان کی موجودگی نے ریلیز سے قبل فلم کو خاصی توجہ بھی دلائی لیکن اس کے باوجود فلم باکس آفس پر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کی بیٹی نے اپنی شناخت بدل لی، اب کس نام سے جانی جائیں گی؟

باکس آفس پرو کے تجزیہ کار ڈینیئل لوریا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ابتدا ہی سے عام ناظرین کے لیے ایک مشکل انتخاب تھی کیونکہ اس میں امریکی ثقافت پر تنقید اور غیر روایتی اندازِ کہانی کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق فلم کو عام تفریحی فلم کے طور پر پیش کیا گیا حالانکہ اس کی نوعیت ایک آرٹ ہاؤس فلم جیسی ہے جسے محدود ناظرین کی جانب سے زیادہ پذیرائی ملنے کا امکان تھا۔

فلم میں ٹام کروز نے ڈیگر راک ویل نامی ایک دولت مند تیل کے کاروباری شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کی کمپنی گرین لینڈ میں ڈرلنگ کے دوران ایک بڑے ماحولیاتی بحران کا سبب بن جاتی ہے۔ کہانی کے مطابق اس سرگرمی کے نتیجے میں خطرناک مقدار میں میتھین گیس خارج ہوتی ہے جبکہ ایک گلیشیئر سے برف کی بڑی تہہ الگ ہوکر یورپ کی جانب بڑھنے لگتی ہے۔ اس صورت حال سے سونامی اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے جس سے نمٹنا مرکزی کردار کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشن حلوہ ریکننگ: ٹام کروز سخت گرمی کے باوجود ملتان میں کیا کر رہے ہیں؟

فلم میں رض احمد، سینڈرا ہولر، جان گڈمین، مائیکل اسٹولبارگ اور جیسی پلیمنز بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی باکس آفس ناکامی کے باوجود بعض ناقدین نے اس کے منفرد انداز، بصری پیشکش اور تخلیقی جرات کو سراہا ہے۔ ’انڈی وائر‘ کے جِم ہیمفل نے ٹام کروز کی اداکاری کو سراہتے ہوئے فلم کو ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک قرار دیا جبکہ اسی جریدے کی این تھامسن نے اسے ایک دلیرانہ اور خوب صورت آرٹ فلم کہا۔ ان کے خیال میں فلم عام ناظرین میں زیادہ مقبول نہ بھی ہو تب بھی اس کے فنی پہلو ایوارڈز کی دوڑ میں توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب، ’نیکسٹ بیسٹ پکچر‘ کے بانی میٹ نیگلیا نے ٹام کروز کی اداکاری کو دلچسپ قرار دینے کے باوجود کہا کہ فلم کی کہانی کردار کو درکار گہرائی فراہم نہیں کر پاتی۔ ’ایوارڈز ریڈار‘ کے جوئی میگیڈسن نے فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بے ربط قرار دیا جبکہ ناقد ایڈورڈ ڈگلس کے مطابق فلم سازوں کے تخلیقی مقاصد سمجھ میں آنے کے باوجود فلم کا مجموعی نتیجہ متاثر کن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

’ڈگر‘ کی ناکامی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وارنر برادرز اور پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کے انضمام کا عمل بھی اہم مرحلے میں ہے۔ فلم کی کارکردگی نے ایک بار پھر ہالی ووڈ میں بڑے بجٹ کے منفرد اور تجرباتی منصوبوں کی تجارتی کامیابی پر بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی تاریخ پر بچوں کی کتاب کی اشاعت پینگوئن رینڈم ہاؤس نے روک دی

ناروے کی ملکہ میٹے مارٹ پھیپھڑوں کی پیوندکاری کے بعد منظر عام پر آگئیں

’یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں‘: وطن عزیز کی پراسرار وادی اشکومن جہاں ’پریاں‘ رہنمائی کرتی ہیں

’وزیر دفاع ہوں تو کیا خواجہ آصف نہ رہوں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود چلاتا ہوں‘

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد انتظامی سیٹ اپ میں کردار نہ ملنے پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟