بنوں کے بیف پلاؤ کی دھوم، روزانہ ہزار کلو فروخت ہونے کا راز کیا ہے؟

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں بنوں بیف پلاؤ کے ذائقے کے شوقین دور دراز سے کھنچے چلے آتے ہیں۔ اس پلاؤ کی خاص بات یہ ہے کہ گوشت کو ہڈیوں سمیت کئی گھنٹے تک دھیمی آنچ پر دیگ میں پکایا جاتا ہے، جس سے اس کا ذائقہ عام پلاؤ اور بریانی سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ یہاں کام کرنے والوں کے مطابق روزانہ ایک ہزار کلو سے زائد بنوں بیف پلاؤ فروخت ہوتا ہے۔ یہ بنوں کی مشہور سوغات ہے، جہاں لوگ ناشتے میں بھی اس پلاؤ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آخر اس پلاؤ کے ذائقے اور مقبولیت کا راز کیا ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp