ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی تنصیب پر لائیو اسٹریمڈ تقریب کے دوران تھرسٹرز سے لیس ’اڑنے والی‘ کار متعارف کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا، 26 نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی روانہ
تکنیکی اور ریگولیٹری چیلنجز نے اب تک بہت زیادہ چرچے والی فلائنگ کار سیکٹر کو زمین سے اٹھنے سے روکا ہوا تھا۔
ایلون مسک نے اپنی نئی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی ٹیکساس میں اسپیس ایکس کی ٹیسٹ فیسلٹی میں ایک لانچ ایونٹ کے دوران کی۔
Real life, baby pic.twitter.com/3QEqn18wig
— Tesla (@Tesla) October 16, 2026
ڈیمو کے دوران جسے ٹیسلا کے ایکس اکاؤنٹ پر لائیو اسٹریم کیا گیا کار ایک اونچی ریمپ سے اڑی اور اپنے پہیوں پر لینڈ کی۔
مزید پڑھیے: اسپیس ایکس کا امریکی موبائل کمپنیوں کو بڑا چیلنج، 8 ارب ڈالر میں اسپیکٹرم خریدنے کا معاہدہ
ایلون مسک نے تقریب کے دوران کہا کہ ’یہ فلائنگ کاریں حقیقی ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی ’کامیابی کی ضمانت نہیں ہے لیکن یہ شاید کام کرے گی‘۔
Do a kickflip! pic.twitter.com/DJ1Bq1yu8m
— Tesla (@Tesla) October 16, 2026
ان کا کہنا تھا کہ کار ’الٹرا ہائی پریشر ایئر ٹینکس‘ سے لیس ہے تاکہ خود کو ہوا میں لے جا سکے۔
اس ٹیک ارب پتی نے کہا کہ گاڑی سنہ 2028 میں پروڈکشن میں جائے گی۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس زمین کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ قیمتی ہوسکتی ہے، ایلون مسک کا دعویٰ
امریکی ہوا بازی کے علمبردار گلین کرٹس نے سنہ 1917 میں پہلی فلائنگ کار کا پروٹو ٹائپ متعارف کرایا تھا۔ لیکن الیکٹرک موٹرز اور ہائی پرفارمنس بیٹریوں میں ترقی کے بعد ہی حالیہ برسوں میں کامیاب ڈیزائنوں پر زیادہ سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔













