کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے 14 سال مکمل، یادگار تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منالی۔ دونوں نے اس خاص موقع پر اپنی زندگی کے یادگار لمحات اور خاندانی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے جمعہ 16 اکتوبر کو شادی کی سالگرہ منائی۔ کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا، جس میں دونوں کے ابتدائی دور کے تعلقات، خاندانی تعطیلات اور اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا ہی لیا، نوجوان مداحوں کی جانب سے ’جین زی کے سب سے پرانے ممبر‘ کا خطاب

کرینہ کپور نے تصاویر کے ساتھ پیغام لکھا، ‘ایک اور سال گزر گیا، ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔’ انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے شوہر سیف علی خان کو بھی ٹیگ کیا، جنہوں نے اسی ہفتے پہلی مرتبہ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ متعارف کرایا تھا۔

دوسری جانب سیف علی خان نے بھی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں۔ یہ ان کی جانب سے انسٹاگرام پر دوسری پوسٹ تھی، جس میں 3 تصاویر شامل تھیں۔

پہلی تصویر میں سیف علی خان سفید کوٹ اور سیاہ پتلون میں نظر آئے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ کرینہ کپور کے ساتھ موجود تھے۔ کرینہ نے اس موقع پر الیگزینڈر تیریخوف کا تیار کردہ گہرے نیلے رنگ کا چمکدار لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور اور سیف علی خان میں سے ’آئی لو یو‘ پہلے کس نے بولا؟

سیف نے تیسری تصویر میں کرینہ کپور اور اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ خاندانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں بچوں اور اہل خانہ کے چہروں کو سرخ دل والے ایموجیز سے چھپایا گیا تھا۔

سیف علی خان نے تصاویر کے ساتھ لکھا، ‘تقریباً بہترین، لیکن کچھ کمی ہے۔’ دوسری اور تیسری تصویر کے ساتھ انہوں نے مزید لکھا، ‘اب بات بنی، یہ بالکل بہترین ہے! سالگرہ مبارک ہو، میری محبت۔’

سیف اور کرینہ کی محبت کی کہانی

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔ دونوں نے شادی سے قبل 5 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saif Ali Khan (@saifalikhanpataudi)

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان قربت 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹشن’ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی، جس کی ہدایت کاری وجے کرشنا آچاریہ نے کی تھی۔

جوڑے نے سیف علی خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر نجی طور پر رجسٹرڈ شادی کی، جس کے بعد روایتی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان تقریبات میں سنگیت، نکاح اور استقبالیہ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردوں کو بھتہ اور حکومتی فنڈز دے کر پی ٹی آئی حکومت منفی کردار ادا کر رہی تھی، خواجہ آصف

سانحہ دیر کالونی اسکول : خیبرپختونخوا میں نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت کے لیے نئے قواعد بنانے کا حکم

مولانا فضل الرحمان جیسے سینیئر سیاستدان سے دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی، مریم نواز

آٹا، چکن، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، شارٹ ٹرم مہنگائی بڑھ کر 11.38 فیصد ہو گئی

’تم کہاں ہو؟‘ پوچھنے اور لوکیشن بھیجنے کا طریقہ سمجھانے کی جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟