’وزیر دفاع ہوں تو کیا خواجہ آصف نہ رہوں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود چلاتا ہوں‘

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں اور ان کی مزاحیہ پوسٹس ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہیں، وہ وزیر دفاع ہونے کے باوجود اپنی شناخت اور مزاحیہ انداز نہیں چھوڑ سکتے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف سے سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس اور ان پر بننے والی میمز سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنا اکاؤنٹ 200 فیصد خود چلاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کے ذریعے مزاح کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راج ناتھ سنگھ بمقابلہ خواجہ آصف: کون بہادر؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ ایک عام انسان ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ وہ کوئی مصنوعی لبادہ اوڑھنا نہیں چاہتے بلکہ جیسے ہیں ویسے ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر وہ وزیر دفاع ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خواجہ آصف رہنا چھوڑ دیں یا اپنی شناخت ختم کر دیں۔ ان کے مطابق عہدے پر فائز ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ انسان اپنی ذاتی شخصیت اور مزاحیہ انداز ترک کر دے۔

انہوں نے ایک پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 1956 کی ایک تصویر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا تھا۔ سوال یہ تھا کہ تصویر میں کون سی چیز اس زمانے کی نہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ گھڑی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا جرات: کوئی اعتراض نہیں، حنیف عباسی

خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی غیر سنجیدہ یا نامناسب بات نہیں تھی کہ اس پر اس قدر تبصرے کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس تفریح کے لیے کرتے ہیں اور انہیں اس سے لطف آتا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق وہ عموماً رات 11 سے 12 بجے کے بعد، جب فارغ ہوتے ہیں، ایسی پوسٹس کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بڑی عالمی کامیابی، 74 سال بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کا وعدہ

کینیڈا کا ایکسپریس انٹری نظام تبدیل کرنے کا اعلان، زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں پر اضافی پوائنٹس ملیں گے

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کا امتحان میں فیل ہونے کا اعتراف

پیٹرول سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں، نئی قیمتیں 19 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا اعلان

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟