ناروے کی ملکہ میٹے مارٹ پھیپھڑوں کی پیوندکاری کے بعد منظر عام پر آگئیں

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے کی ملکہ میٹے مارٹ نے ملکہ بننے کے بعد پہلی بار نجی پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے شاہی ذمہ داریوں سے وقفہ لینے اور پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی اہم سرجری کے بعد ایک شاہی نمائش کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ناروے کے شاہی خاندان نے جمعے کے روز اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملکہ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے مطالعے کے کمرے میں لکڑی کے بڑے کھڈی نما آلے پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں ملکہ نے سادہ لباس پہن رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے کے ولی عہد کی اہلیہ میٹے مارٹ کے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر وزیراعظم کا ردعمل

ملکہ میٹے مارٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب وہ کھڈی کے سامنے بیٹھتی ہیں تو بہت سی چیزیں پرسکون ہوجاتی ہیں۔ کھڈی پر وقت آہستہ گزرتا ہے اور کام میں جلدی کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ کپڑا بُننے میں وقت لگتا ہے، لیکن یہ عمل انہیں وقت، جگہ اور سکون بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھڈی ملک کی مشترکہ تاریخ کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔ ناروے میں ہزاروں سال سے بُنائی کا کام ہوتا آرہا ہے اور اسے روزمرہ ضروریات کے ساتھ فن کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ملکہ کے پیغام میں بتایا گیا کہ شاہی مجموعے میں موجود تاریخی ٹیپسٹریز کی نمائش میں 1899 سے 1955 کے درمیان تیار کیے گئے فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جو تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ ہاکون ہشتم نے ناروے کی سلطنت سنبھال لی

‘تھریڈز اِن ٹائم’ کے نام سے یہ نمائش 15 اکتوبر کو شاہی خاندان کے سوگ کے باعث عارضی طور پر بند کردی گئی تھی، جو اب دوبارہ کھولی گئی ہے۔

P.C. Instagram

ملکہ میٹے مارٹ اگست 2026 میں اپنے شوہر ہاکون ہشتم کے تخت نشین ہونے کے بعد ناروے کی ملکہ بنی تھیں۔ انہوں نے صحت کے مسائل اور پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی سرجری کے باعث شاہی ذمہ داریوں سے وقفہ لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بڑی عالمی کامیابی، 74 سال بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کا وعدہ

کینیڈا کا ایکسپریس انٹری نظام تبدیل کرنے کا اعلان، زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں پر اضافی پوائنٹس ملیں گے

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کا امتحان میں فیل ہونے کا اعتراف

پیٹرول سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں، نئی قیمتیں 19 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا اعلان

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟