اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستانی وفد ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے جائے گا

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 2027ء کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، جبکہ ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل تنظیم کا دوسرا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ اجلاس میں معیشت، تجارت، مالیات، رابطہ کاری اور سماجی و اقتصادی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تنظیم کے بجٹ اور دیگر اہم معاملات سے متعلق فیصلے بھی متوقع ہیں، جبکہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ اور اہم بیانات جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی قیادت میں شنگھائی تعاون تنظیم مزید مضبوط ہوگی، چین

دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی تعاون، تجارت اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی ذمے دار وہ خود ہے، پرویز خٹک

کرکٹ تاریخ میں کھیل کا انوکھا اختتام، آؤٹ قرار دیے گئے شاداب خان نے میچ کیسے جتوا دیا؟

‘ایسا کبھی نہیں دیکھا، آج جشن ہوگا’: انگلینڈ کیخلاف ہار کو جیت بنانے والے شاداب و حارث کے کمال پر کپتان شاہین آفریدی شاداں

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟